مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے جنوب لبنان کی اسرائیل سے آزادی کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر لبنان کے وزير خارجہ عدنان منصور اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے نام مبارک باد کا پیغام ارسال کیا ہے۔ صالحی نے اپنے جداگانہ پیغامات میں جنوب لبنان میں حزب اللہ کی اسرائيل پرعظيم کامیابی کو اسرائیل کے ساتھ 33 روزہ جنگ میں فتح کا سرآغاز قراردیا ہے ایرانی وزیر خارجہ نے لبنانی قوم اور عوام کی سربلندی اور عزت و اقتدار کی تمنا کرتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت اور امریکی سازشوں کے خلاف لبنانی عوام اور حکومت کے باہمی اتحاد پر تاکید کی ہے۔ صالحی نے شام میں اغوا کئے گئے لبنانیوں کی رہائی پر بھی شامی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔
مہر نیوز،26 مئی 2012ء : اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے جنوب لبنان کی اسرائیل سے آزادی کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر لبنان کے وزير خارجہ عدنان منصور اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے نام مبارک باد کا پیغام ارسال کیا ہے۔
News ID 1612479
آپ کا تبصرہ